30

افغان سرحد سے دہشت گردوں کا حملہ ، 4 ایف سی اہلکارشہید ، 6 زخمی ہوگئے

فائرنگ کا واقعہ منزہ کئی سیکٹرضلع ژوب میں پیش آیا جہاں ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے ، ائی ایس پی آر

راولپنڈی ( 05 مئی 2021ء ) افغان سرحد سے دہشت گردوں کے حملے میں4 ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منزہ کئی سیکٹرضلع ژوب میں پیش آیا جہاں ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے، حملے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سےایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے ، دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والےایف سی اہلکاروں میں حوالدار نورزمان ، سپاہی شکیل عباس ، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں ، جب کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے چھ جوانب زخمی بھی ہوئے ، زخمی ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں