32

اللہ اس کو عزت اور کامیابی دیتا ہے جو اللہ کی مخلوق کے لیے کچھ کرتا ہے.عمران خان

خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت اس لیے ملی کیونکہ وہاں غربت میں کمی آئی‘ہم نے بلوچستان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے.وزیراعظم کا کوئٹہ میں تقریب سے خطاب

کوئٹہ(تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اپریل ۔2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ بلوچستان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نےبلوچستان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے اڑھائی سالوں میں 3 ہزار 300 کلومیٹر سڑکوں کے منصوبے بنائے اور ان پرکام شروع کیا.

انہوں نے کہا کہ اللہ اس کو عزت اور کامیابی دیتا ہے جو اللہ کی مخلوق کے لیے کچھ کرتا ہے، 2013 میں جب خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت آئی تو وہاںامن و امان کا برا حال تھا، تین چار سال مخالفین کہتے رہے کہاں ہے نیا پختونخوا اور نیا پاکستان ایک سیاست دان دوست نے مشورہ دیا کہ آپ پنجاب پر توجہ دیں کیونکہ خیبر پختونخوا میں آپ کی دوبارہ حکومت نہیں آئے گی لیکن 2018 کےالیکشن میں ہمیں وہاں دو تہائی اکثریت ملی.انہوں نے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت اس لیے ملی کیونکہ وہاں غربت میں کمی آئی، یو این ڈی پی نے خود اپنی رپورٹ میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں غربت میں کمی آئی، رپورٹ کے مطابق صوبے میں سب سےتیزی سے غربت کم ہوئی. وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان پر وہ توجہ نہیں دی گئی جو اسے ملنی چاہیے تھی اس لیے یہ پیچھے چلا گیا،پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب نچلا طبقہ اوپر آئے گا،چینن نے بھی غریب طبقے کو اوپر اٹھا کر تریق کی انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں ترقی کا ماڈل یہ تھا کہ انہوں نے محلات نہیں بنائے، ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر ترین علاقوں میں جائیدادیں لیں، لندن کے ان علاقوں میں جائیدادیں لیں جہاں برطانوی وزیر اعظم بھی نہیں لے سکتا.قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے این ایچ اے کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچے ہیں وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی. وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک بھی تقسیم کریں گے جبکہ وزیر اعظم کوبلوچستان کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں