85

انڈونیشیاءکا لاپتہ ہونے والا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

گزشتہ روز انڈونیشیاءکی نجی ایئر لائن کا طیارہ اڑان بھرنے کے صرف چار منٹ بعد ہی ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جو کہ سمندر میں گر کرتباہ ہوا جس میں سوار 62 افراد دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں تاہم اب انڈونیشیاءکے حکام کا کہناہے کہ انہیں وہ مقام مل گیاہے جہاں طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سری ویجایا ایئر کے بوئنگ 737 طیارے میں 62 مسافر سوار تھے ، طیارے نے ہفتے کی دوپہر جکارتہ کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے پونتیانک جانے کیلئے پرواز بھری لیکن محض چار منٹ بعد ہی اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا اور طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا ۔انڈو نیشیاءکے حکام کا کہناہے کہ انہوں نے طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے مقام می نشاندہی کر لی ہے اور بحریہ کے غوطہ خوروں کے ساتھ 10 سے زائد کشتیاں روانہ کر د ی گئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں