32

اگلے الکیشن کو الیکٹرانک کروانے کے لئے وزیر اطلاعات پر عزم

وفاقی وزیر کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

ملک میں مروجہ الیکشن کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق لانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی جماعت ہمہ تن کوششوں میں مصروف ہے ۔ اسی ضمن میں آج وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے اگلے عام انتخابات میں جو الیکشن کا نظام لانے والے ہیں وہ خالصتاً الیکٹرانک ہو گا ۔اب اس عمل میں تاخیر نہیں کی جا سکتی ۔وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اس کاوش پر تمام سیاسی جماعتوں کی رائے آنی چاہیئے ۔ تاکہ اس پر جلدی سے عمل در آمد کیا جا سکے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی بھی پاکستان کا سرمایہ ہیں اور تقریباً 90لاکھ پاکستانی ایسے ہیں جو ووٹ کا صحیح استعمال کر کے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ،سو انہیں یہ حق ضرور ملنا چاہیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں