18

ایک جماعت نے کنپٹی پربندوق رکھ کے کہا فرانس کے سفیر کو واپس بھیجو ، وزیراعظم

ٹی ایل پی اور میرے طریقہ کار میں فرق ہے ، ثابت کروں گا کہ میراطریقہ کامیاب ہوگا ، طریقہ یہ ہے کہ سربراہان مملکت سے بات کریں ، وزیر خارجہ شاہ محمود نے 4 ملکوں سے بات کی وہ سب ہم سے متفق ہیں ، عمران خان کا تقریب سے خطاب

ملتان . وزیر اعطم عمران خان نے کہا ہے کہ فرانس میں حضورﷺکی شان میں گستاخی ہوئی ، ایک جماعت نے حکومت کی کنپٹی پربندوق رکھ کے کہا فران س کے سفیر کو واپس بھیجو ، ٹی ایل پی اورمیرے طریقہ کار میں فرق ہے ، ثابت کروں گامیراطریقہ کامیاب ہوگا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکوں سے بات کی وہ سب ہم سے متفق ہیں ۔تفصیلات کے مطابق میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی مسلمان ہوہی نہیں سکتا جونبی اکرمﷺ سے محبت نہ رکھتا ہو ،فرانس میں حضورﷺکی شان میں گستاخی ہوئی تو ایک جماعت نےحکومت پر دباوَ ڈالا کہ فرانسیسی سفیر کو باہر نکالا جائے ، ٹی ایل پی اورمیرے طریقہ کار میں فرق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلمان ملکوں کے سربراہان سے رابطے میں ہوں ، مغرب کوباور کرائیں گے کہ آزادی رائے کے نام پر آپ مسلمانوں کو تکلیف نہیں دے سکتے ، یہودیوں کے خلاف کوئی بات ہی نہیں کر سکتا کیوں کہ وہ متحد ہیں ، جب تمام اسلامی ممالک متحدہوں گے تو اس سے مغرب پر اثر بھی پڑے گا ، ثابت کروں گامیرا طریقہ کامیاب ہوگا ، طریقہ یہ ہے کہ سربراہان مملکت سے بات کریں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چار ملکوں سے بات کی وہ سب ہم سے متفق ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ امیرترین ملکوں میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں ہے ، کوشش ہے کہ دسمبر تک پنجاب میں ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ ہو ، پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے کسان کارڈ کا اجراء کیا ، جب خیبر پختونخوا میں آئے تو مخالفین نے کہا کہ آپ کو دوبارہ موقع نہیں ملے گا ، لیکن پی ٹی آئی کو 2018 میں خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت ملی ، ہم نے ہیومن ڈویلپمنٹ پر توجہ دی اس لیےخیبر پختونخوا میں ہمیں دوبارہ موقع دیاگیا ، ہماری پوری کوشش ہے کہ پسماندہ علاقوں کو اوپر لانا ہے ، ماضی میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا گیا ، یہاں سیکریٹریٹ کا قیام صرف شروعات ہے ، جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ بھی بنے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں