21

ایک ہفتے میں بہتری نہ آئی تو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا ، فواد چوہدری

پاکستان میں دستیاب آکسیجن 90 فیصد استعمال ہورہی ہے ، تمام شہروں میں آئی سی یوز مکمل طور پر بھر چکے ہیں ، کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، ہماری 79 فیصد آبادی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہی ، شام کے وقت کھانے پینے کے میلے ٹھیلے لگ جاتے ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس

کراچی ( تازہ ترین ۔ 24 اپریل2021ء ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دستیاب آکسیجن 90 فیصد استعمال ہورہی ہے ، بھارت میں کیسز کی شرح 17 اورپاکستان میں یہ شرح 11 فیصد ہے ، ہمارے اپنے حالات بھی اطمینان بخش نہیں ، ایک ہفتے میں کرونا مریضوں میں کمی نہ آئی تو ملک میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں آکسیجن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے،بھارت میں کرونا کے باعث صورتحال خراب ہے ، مشکل وقت میں پاکستان کے عوام بھارت کی عوام کے ساتھ ہیں لیکن ہمارے اپنے حالات بھی اطمینان بخش نہیں ہیں ، کیوں کہ پاکستان میں دستیاب آکسیجن 90 فیصد استعمال ہورہی ہے ، تمام شہروں میں آئی سی یوز مکمل طور پر بھر چکے ہیں ،کرونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے-وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری 79 فیصد آبادی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہی ، شام کے وقت کھانے پینے کے میلے ٹھیلے لگ جاتے ہیں ، ایس او پیز پر 21 فیصد عملدرآمد ہورہا ہے ، 77 فیصد کرونا اربن سینٹرز سے پھیل رہا ہے ،کراچی میں کرونا کیسز کم ہونے کی وجہ سے سپلائی لائن بحال ہے ، اس صورتحال میں اگر کراچی میں بے احتیاطی ہوئی تو پورے ملک پر اثرات ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں کرونا بہت بڑھ چکا ہے ، 90لاہور میں فیصد آئی سی یو بیڈز بھر چکے ہیں ، لوگ خریداری کیلئے ڈلیوری سروسز سے استفادہ کریں ، ڈلیوری کمپنیز کیلئے حکومت خصوصی مراعات کا اعلان کررہی ہے، جبکہ مریم نواز نے کراچی کا دورہ ملتوی کیا جو اچھی پیشرفت ہے،الیکشن کمیشن کورونا صورتحال سامنے رکھ کر انتخابی مہم پر غور کرے اورالیکشن کمینش کو بھی کرونا کی صورتحال میں الیکشن یس او پیز بنانے چاہیئں ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ صرف تین ملک بھارت، چین اور روس ویکسین برآمد کررہے تھے ، اب امریکہ ویکسین برآمد کر ہی نہیں رہا ، ویکسین منگوانا مسئلہ نہیں اسے لگانا اورکولڈ چین بنانا ضروری ہوتا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں