32

بشیر میمن کے بیانات کو شہباز گل نے بے بنیاد قرار دے دیا

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سابق سابق ڈی جی (ایف آئی اے) بشیر میمن کے حیرت انگیز انکشافات کے ردعمل میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل میدان میں آگئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کے لگائے گئے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر بشیر میمن کے پاس الزامات سے متعلق کوئی دستاویزات ہیں تو وہ سامنے لائیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بشیر میمن کا میڈیا سے ٹاک کے دوران وزیر اعظم پر الزامات لگانا صرف اور صرف کار روائی سے بچنا ہے ۔ کیا وہ اپنے بیٹے کی ملوں کی منی ٹرائل دیں گے ۔ شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ بشیر میمن در اصل سیاسی انتقام کے دعوےکے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں جبکہ حقائق کچھ اور بتا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں