19

بھائی جی ٹھیک او ، شہباز شریف کا گھر پہنچتے ہی نواز شریف کو فون

سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد پیش کی

لاہور سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی میاں شہباز شریف کو رہا کر دیا گیا ہے میاں شہباز شریفنے 26مارچ2021ء کو ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نےاپوزیشن لیڈرکو 22اپریل کو پچاس ، پچاس لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں 6ماہ25روز قید میں رہے ۔گھر پہنچنے پر نائب صدر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سےشہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔۔اس موقع پرے شہباز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ کے متعدد عہدیران موجود تھے۔شہباز شریف نے گھر پہنچنے پرنواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں