21

تھانہ میں آنے والے سائلین کی عزت نفس کو پورا خیال رکھا جائے ،آئی جی اسلام آباد

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان انڈسٹریل ایر یا زون کے تھانہ سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا

اسلام آباد (تازہ ترین) تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان انڈسٹریل ایریا زون کے تھانہ سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا – دورے کے دوران تھانہ میں تعینات کئے گئے پولیس گارڈ فرنٹ ڈیسک ریکارڈ،ایف آئی آر کےاندراج تھانہ کے رجسٹرز، محرر،ریڈر روم،رہائشی بیرکس کی صفائی کا جائزہ لیا،،تھانے کے روزمرہ کے امور اورفرنٹ ڈیسک پر موجود عملے سے شکایات کے اندراج کے بارے میں بھی آگاہی بھی حاصل کی،

اسی دوران شکایات کے سلسلے میں آئے ہوئے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے تھانے کے عملے کے رویے اور شکایات کے ازالے کے بارے میں بھی دریافت کیا،اس موقع پرآئ جی اسلام آباد نے سینئر افسران اور عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں پر مزید بہتر سیکورٹی انتظامات کیے جائیں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائےتھانہ میں آنے سائلین کی عزت نفس کا پورا خیال رکھا جائے عوام کے تحفظ کے لئے تمام تر ضرروی اقدامات کئے جائیں عوامی رابطوں کو فروغ دیا جائےمنشیات اور سماجی جرائم کے خاتمہ کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں