18

جہانگیر ترین اور وزیر اعظم کے درمیان خلاء دور کرنے کے لئے پارٹی عہدیداران ان ایکشن

جہانگیر ترین کی پارٹی کے لئے خدمات کے پیش نظر ان کے حامی پارٹی ارکان اور حکومتی عہدیداران وزیر اعظم کو منانے کے لئے میدان میں آگئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب پچھلے کچھ عرصہ سے اپنی پارٹی کے انتہائی محبوب اور اہم شخصیت جہانگیر ترین سے ناراض ہیں ۔وزیر اعظم کے اس رویے کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے عہدیدان جہانگیر ترین کے حامی بن کرکل وزیر اعظم سے ملاقا ت کریں گے اور تحفظات دور کر کے اس کشیدگی کو دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اس گروپ میں 11قومی اور 22 ارکان صوبائی اسمبلی شامل ہو ں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں