14

جہانگیر ترین کا وزیراعظم سے رابطہ ہو چکا

دونوں کے مابین معاملات چل رہے ہیں، جہانگیر ترین نے عمران خان سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جو انہوں نے مان لیا۔عارف حمید بھٹی

لاہور (۔04 مئی 2021ء ) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا وزیر اعظم سے رابطہ ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے عید تک خاموشی اورعید کے بعد صورتحال کے تناظر میں لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے ارکان پالیمنٹ نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ کی تحقیقات کا انتظار کیا جائے گا ، عید کے بعد ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان پارلیمنٹ سے مشاورت کی جائے گی ، اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے مزید 4 ارکان قومی اسمبلی نےجہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کا وزیر اعظم سے رابطہ ہو چکا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان رابطہ ہو چکا ہے اور اب ان دونوں کےن مابین معاملات چل رہا ہےجہانگیر ترین نے وزیر اعظم سے کہا کہ انویسٹیگیشن کوشفاف کرائیں جس پر عمران خان نے تحقیقات شفاف کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے میرے دوستوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود ان معاملات کو دیکھیں گے ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے میرے دوستوں کی ملاقات ہوئی تھی جو بہت اچھی رہی ہے ، ہمارے لوگوں نےوزیر اعظم عمران خان سے کھل کر باتیں کیں اور اپنے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا ، جس پر وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود ان معاملات کو دیکھیں گے اور کہا ہے کہ انصاف ہونا چاہیے ، لہٰذا امید ہے علی ظفر اچھی طرح دیکھ کر وزیر اعظم کو بتائیں گے ، میرا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، مجھے صرف پی ٹی آئی سے ہی بہت سے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں