21

روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ سے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب ڈالرسے بڑھ گئے ، وزیراعظم

مثبت ردعمل پر بیرون ملک مقیم اپنے پاکستانیوں کامشکور ہوں ، اہم سنگ میل حاصل کرنے پر بینکوں کی کاوشوں کو بھی سراہتا ہوں ، عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب ڈالرسے بڑھ گئے ، مثبت ردعمل پر بیرون ملک مقیم اپنے پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک سےپاکستان آنے والے فنڈز ایک بلین ڈالر کو عبور کرچکے ہیں ، جس پر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جب کہ اہم سنگ میل حاصل کرنے پر بینکوں کی کاوشوں کو بھی سراہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں