18

سندھ پولیس کے مزید 4اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کراچی (تازہ ترین ۔ 26 اپریل2021ء) سندھ پولیس کے مزید 4اہلکارکرونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 6389ہوگئی ہے ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ پانچ روز کے دوران کرونا

کے 4 کیسز مثبت آئے۔کرونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6389 ہوگئی ہے ۔

کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران24پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 27 ہے۔اب تک 6338 افسران اور جوان صحتیاب ہوچکے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ کرونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیکہ کرونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پر عزم اور بلندحوصلہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں