16

شائقین خراب دنوں میں قومی ٹیم کا ساتھ دیں: اعظم خان

لوگوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کرکٹ صرف ایک کھیل ہے ،بعض اوقات آپ اچھا کھیلتے ہیں،بعض اوقات نہیں کھیلتے ، اگر آپ خراب دنوں میں انکی حمایت نہیں کرسکتے تو آپ سچے کرکٹ کے پرستار نہیں: وکٹ کیپر کا ٹویٹ

زمبابوے کے خلاف دوسرےٹی-ٹونٹی میں حیرت انگیز شکست کے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورسندھ کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان نے شائقین سے پاکستانی ٹیم کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ زمبابوے نے 15 میچز میں ناکامی کے بعدٹی ٹونٹی فارمیٹس میں پاکستان کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کی ہے ۔ اعظم خان نے ٹویٹ کیا کہ ’لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کرکٹ صرف ایک کھیل ہے ، بعض اوقات آپ اچھا کھیلتے ہیں اور بعض اوقات نہیں کھیلتے ، اگر آپ ان کے خراب دنوں میں ان کی حمایت نہیں کرسکتے تو آپ سچےکرکٹ کے پرستار نہیں ہیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں