15

شعیب اختر نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 2 تبدیلیوں کی تجویز دیدی

دوسرے ٹیسٹ میں شاہین کو آرام دیکر شاہنواز دھانی اور زاہد محمود کو موقع دینا چاہیئے: راولپنڈی ایکسپریس

لاہور 3 مئی 2021ء ۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کا خیال ہے کہ 7 مئی سے شروع ہونے والے ہرارے میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کو دو تبدیلیاں کرنی چاہئیں۔پاکستان نے دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرتے ہوئے پہلا ٹیسٹ باآسانی ایک اننگز اور 116 رنز سے جیتا تھا۔ دنیا کے تیز ترین گیند بازشعیب اختر دوسرے ٹیسٹ کے لیےپاکستان لائن اپ میں فاسٹ بولر شاہنواز دہانی اور لیگ سپنر زاہد محمود دیکھنا چاہتے ہیں۔پی ٹی وی سپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دہنی کی شمولیت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ شاہین آفریدی آرام کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، شاہنواز دہانی کو موقع دیا جاسکتا ہے لیکن آپ کو شاہین آفریدی سے پوچھنا ہوگا کہ کیا وہ آرام کرنا چاہتے ہیں، اگر شاہین آرام نہیں کرنا چاہتے تو کیا ہوگا؟۔

شعیب اختر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو پہلے ہی سال میں چند ٹیسٹ میچز کھیلنے کو ملتے ہیں اور اگر مجھ سے یہی سوال پوچھا جاتا تو میں کھیلتا، شعیب اختر کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، میرے خیال میں اگلے ٹیسٹ میچ میں دہانی اور زاہد محمود کو موقع دیا جانا چاہئے۔یاد رہے کہ زاہد محمود قائد اعظم ٹرافی کے گزشتہ سیزن کے دوران تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرتھے جنہوں نے 10 میچوں میں 52 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہنواز دہانی نے 7 میچوں میں 26 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں