27

عیدا لفطر کی چھٹیاں 10 تا 15 مئی تک ہوں گی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اعلان

ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسسز کی بدولت این سی او سی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے باعث متاثرہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ،اور ہستپتالوں میں دستیاب صحت کی سہولیات سمیت کئی مسائل زیر غور لائے گئے ۔ مختلف تجاویز و آراء کے بعد این سی او سی نے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے کچھ ہدایات جاری کی ہیں ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ عیدا لفطر کو چھٹیاں 10-15 مئی تک ہوں گی ۔ عید الفطر کے موقع پر تمام پبلک پارکس بند رہیں گے اوراس کے ساتھ ساتھ لازمی سروسز کے علاوہ دیگر کاروبار ،مارکیٹس ،دکانیں بھی بند رہیں گی ۔ جبکہ اس دوران گروسری ، میڈیکل اسٹور،اسپتال ،ویکسی نیشن سینٹر کھلے رہیں گے ۔ عید کے موقع پر بیکرز ، پٹرول پمس،چکن ،سبزی فروٹ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ این سی او نے یہ بھی اعلامیہ جاری کیا ہے کہ چاند رات کو مہندی بازار ، جیولری ، کپڑوں کے اسٹال بند رہیں گے ۔ یہ تمام تر اقدامات ملک میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافے کےباعث اٹھائے گئے ہیں ۔ ان قوانین پر عمل کر کے ہی اس وباء سے بچا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں