30

قومی احتساب بیورو 23 سال سے کام کررہا ہے لیکن بدعنوانی پر قابو نہیں پاسکا.عمران خان

ہم چھوٹے لوگوں کو پکڑتے ہیں ‘جب اوپر کے لوگوں کو گرفت میں لایا جائے تو اصل میں کرپشن کم ہوتی ہے. وزیراعظم کا کراچی نیوکلیئرپاورپلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد( 21 مئی ۔2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو 23 سال سے کام کررہا ہے لیکن بدعنوانی پر قابو نہیں پاسکا جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم چھوٹے لوگوں کو پکڑتے ہیں چین نے بتایا کہ جب اوپر کے لوگوں کو گرفت میں لایا جائے تو اصل میںکرپشن کم ہوتی ہے.اسلام آباد میں منعقدہ کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹ یونٹ2 (کے 2) کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چین سے سیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح انہوں نے بدعنوانی کے خلاف جہاد کیا اور ظاہر کیا کہ کوئی ملک اس وقت ترقی نہیں کرسکتا جب تک خاص کر اوپر کی سطح کی بدعنوانی ختم نہ کی جائے، طاقتور کو قانون کے نیچے نہ لایا جائے.وزیراعظم نے چینی سفارت کار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریباً سوا 400 وزارتی سطح کے افراد کو بد عنوانی پر سزائیں دی ہیں، یہ بہت اہم ہے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ 11 سو میگا واٹ کا نیو کلیئر پاور پلانٹ نہ صرف بجلی پیدا کرے گا بلکہ کلین انرجی پیدا کرے گا یہ ہمارے لیے اس وجہ انتہائی اہم ہے کہ ہمارا ملک دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں،پاکستان سمیت 10 ممالک کو گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ خطرہ ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے گلیشیئرزپاکستان کے دریاﺅں کا 80 فیصدپانی فراہم کرتے ہیں.انہوں نے کہاکہ جس تیزی سے عالمی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور گلیشیئرز پگھل رہے ہیں تو ہمیں خطرہ یہ ہے کہ اگر ہم نے اسے نہ روکا تو ہماری آنے والی نسلوں کوپانی کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہوگا کیوں کہ ہمارا ملک، ہماری زراعت، فوڈ سیکیورٹ دریا کےپانی پر انحصار کرتی ہے.وزیر اعظم نے کہا کہ اس سےپاکستان کی افرادی قوت کی تربیت ہورہی ہے اور مزید بھی ہوگی اس عرصے کے دوران 40 ہزار چینی سائنسدان یہاں آتے رہے ہیں، لہٰذا اس پاور پلانٹ سے کوٹیکنالوجی کا تبادلہ ہوگا اس سے ہمارے ملک کو بہت فائدہ ہوگا.انہوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان

چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کی خوشی منا رہے ہیں،چین کے ساتھ ہمارا منفرد تعلق ہے جو ایسا سیاسی تعلق بن چکا ہے جو عوامی سطح تک پہنچ چکا ہے، حالانکہ عوام سطح پر اتنا رابطہ نہیں ہے اور ہماری افرادی قوت دنیا کے دیگر ممالک میں زیادہ جاتی ہے لیکن چین سے وہ تعلق ہے جو ہر سطح تک پہنچ چکا ہے. انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے عوام کے دِلوں میں یہ بات بیٹھ چکی ہے کہ ہر مشکل وقت میں چین ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور اس وجہ سے پاکستانیوں کی چین کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید بڑھتے جارہے ہیں اورپاکستان کی خوشقسمتی ہے کہ ہمارا ہمسایہ دنیا کی 2بڑی عالمی طاقتوں میں پہنچ چکا ہے اوردنیا پیش گوئی کررہی ہے کہ جس تیزی سےچین آگے بڑھ رہا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا.وزیراعظم نے کہا کہ اس لیے ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہماری دوستی اس ملک سے ہے جس سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں جس طرح چین نے ترقی کی شہروں کو توسیع دی انہیں سنبھالا آلودگی کم کی ان سب مسائل کا سامنا اب پاکستان کو بھی ہے اس لیے انہوں نے ان سب پر کیسے قابو پایا اس سے ہم مغربی ممالک کے مقابلے زیادہ سیکھ سکتے ہیں کیوں کہ ان کی ترقی چین سے مختلف ہے.انہوں نے کہا کہ ہم خاص طور پر چینی صدر کو کو اس بات پر مبارکباد دیتے ہیں کہ چین میں شدی غربت ختم کرلی گئی ہے یہ 35 سال کا سفر ہے جس میں چین نے منصوبہ بندی کر کے لوگوں کو خط غربت سے نکالا اس سےپاکستان بہت سیکھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا تو مقصد ہی یہی ہے کہ ہمیں اپنے عوام کو غربت سے اوپر لے کر آنا ہےچین ایسا ملک ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں کسی اور ملک نے 35 سال کے عرصے میں 701 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا.انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں پہلے ہماری توجہ مواصلات پر تھی اور اس میں دیگر شعبوں پر توسیع جاری ہے جس میں خصوصاً اقتصادی زونز زراعت شامل ہے جس سے ہم سبق حاصل کرسکتے ہیں.پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق کے2 تھرڈ جنریشن کا جدید ترین پلانٹ ہے جس میں بہتر حفاظتی نظام بالخصوص اندرونی اور بیرونی حادثات کی روک تھام اور ہنگامی ردعمل کی بہتر صلاحیت موجود ہے پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے زیر انتظام 6 جوہری بجلی گھر چل رہے ہیں جن میں سے 2 کراچی میں جبکہ دیگر 4 پلانٹ ضلع میانوالی میں چشمہ کے مقام پر واقع ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں