20

لوگ عید کی شاپنگ ابھی سے کر لیں لاک ڈاؤن کا انتظار نہ کریں

عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر

اسلام آباد وزیر اعظمعمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور اعلی صوبائی حکام نے شرکت کی جبکہ صوبائیا وزرائے اعلٰی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایسی صورتحال پیدا ہو کہ شہروں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے تاہم صرف ٹیک اوے اور گھر پر کھانا پہنچانے کی اجازت ہوگی، جم اورایکسرسائز سینٹرز پر بھی پابندی عائد کی جارہی ہے۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ لوگ بالخصوص خواتین عید کی شاپنگ ابھی سے کرلیں کیونکہ ہوسکتا ہے آگے لاک ڈاؤن لگ جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں