39

ملک بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا

کوئٹہ دھماکا خود کش تھا،خودکش حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا،وزارت داخلہ کے ماتحت 22 سیکیورٹی ادارے ہیں جن کو ہائی الرٹ کا کہہ دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (تازہ ترین) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کا مقصد امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنا تھاا-ملک بھر میں سیکیورٹی کو مزید ہائی الارٹ کر دیا گیا ہے ۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید -کہا کہ کوئٹہ میں دھماکہ خودکش تھا-خود کش حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا جبکہ حملہ میں 60سے 80 کلو مواد استعمال کیا گیا۔شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دھماکے سے پہلے حالات نارمل ہونے پر ایف سی کی چوکیاں خالی کرنے کا سوچ رہے تھے ۔مگر حالیہ دھماکہ کی وجہ سے یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں