17

ملک کے مختلف شہروں میں 2 ہفتے کا لاک ڈاؤن لگائے جانے کا امکان

کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کے لیے 2 یا 3 مئی سے لاک ڈاوٴن کا نفاذ کیا جائے گا ، شہروں کے نام بھی سامنے آگئے

اسلام آباد ( تازہ ترین – 28 اپریل 2021ء ) وفاقی حکومت کی طرف سےکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں 2 ہفتے کا لاک ڈاؤن لگائے جانے کا امکان ہے ،کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کے لیے لاک ڈاوٴن 2 یا 3 مئی سے لگایا جاسکتا ہے ، شہروں کے نام بھی سامنے آگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق این سی او سی نے متعلقہ وزارتوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میںکورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کے لیے 2 یا 3 مئی سے لاک ڈاوٴن کا نفاذ کیا جاسکتا ہے ، ان منتخب اضلاع اور شہروں میں،اسلام آباد ،راولپنڈی،لاہور، ملتان ، فیصل آباد،گوجرانوالہ شامل ہیں ۔مراسلے کے مطابق جہاں دو ہفتوں کا لاک ڈاوٴن لگایا جائے گا ان میں بہاولپور، حیدرآباد، لوئر دیر، مردان، نوشہرہ، مالا کنڈ، چارسدہ بھی شامل ہیں ، اس کے علاوہ سوات، صوابی، مظفرآباد، سدھنوتی، پونچھ اور باغ میں بھی لاک ڈاوٴن لگانے پر مشاورت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں