33

میں تو بہت پہلے سے ہی گھبرا چکا ہوں

این اے 249 الیکشن میں دھاندلی کی کوئی شکایت نہیں تھی، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حیرت ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

کراچی ( 05 اپریل 2021ء) : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ این اے 249 سے متعلق الیکشن کمینشن کے فیصلے پر حیرت ہوئی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے لیکن میں تو بہت پہلے اگست 2018ء سے ہی گھبرا چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 249 میں الیکشن کے دن کوئی شکایت درج نہیں ہوئی،کا الیکشن کمیشن کافیصلہ آر او سے مختلف آیا لیکن تسلیم کیا۔الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ ہم نے تسلیم کیا ہے جبکہ دوبارہ گنتی کو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیا تھا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے دوبارہ گنتی کرانے کے فیصلے پر حیرت ہوئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی پہلے بھی باتیں ہوتی رہی، آرڈیننس لے آنا کوئی حل نہیں، آرڈیننس کی زندگی 4 ماہ ہوتی ہے، ون وے آرڈیننس کی فیس سیونگ کے علاوہ کوئی ویلیو نہیں ہے۔2017ء میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بات کی گئی تھی لیکن جب تک ہم سیاسی بیانات سے آگے نہیں جائیں گے تو ترقی نہیں کریں گے۔ سنا تھا پروازوں میں محدود نشستیں رکھی جائیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ہم نے سندھ میں سرکاری دفاتر میں 20 فیصد حاضری رکھی ہے۔ چھوٹے کمرے میں 50 افراد کھڑے ہیں تو یہ کورونا کو روکنے کا طریقہ نہیں۔ بٹن دباتے ہیں اور ایس او پیز کا معلوم ہوجاتا ہے۔کتنی فالو ہوئیں، ہمیںکورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے تو ایسا نہیں ہوسکتا کہ کورونا وائرس سے ہر دوسرے دن 4 لوگوں کو پیشی پر بلالیں، سنا تھا فلائٹس 20 فیصد کر رہے ہیں، مگر کل کراچی سے لاہور کے لیے 4 سے 5 فلائٹس تھیں، جس فلائٹ میں کراچی سے اسلام آباد آیا وہ بھی بھری ہوئی تھی، کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کیلئے ہم نے سندھ اسمبلی میں سیٹوں کی تعداد کم کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں