34

نوجوان نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مخالف کو عدالت کے دروازے پر قتل کر دیا

ملزم فرار ہونے کی بجائے جائے وقوعہ پر بیٹھ گیا،پولیس کے آنے پر گرفتاری دے دی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھلوال( 29 اپریل 2021ء ) سرگودھا کی تحصیل بھلوال کچہری میں مقدمہ قتل میں پیشی پر سیشن کورٹ آئے ملزم کو مخالف محمد عامر عرف نوری نے بھائی کےقتل کے بدلہ میں فائرنگ کرکےقتل کر دیا اور آلہ قتل سمیت گرفتاری دے دی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں نوجوان نے بھائی کےقتل کا بدلہ لینے کے لیے مخالف کوعدالت کے دروازے پرقتل کر دیا۔تحصیل بھلوال میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے سامنے نوجوان قمر انور پیشی پر آیا ہوا تھا کہ بھلوال کے ہی رہائشی محمد عامر نے اس پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ملزم محمد عامر فرار ہونے کی بجائے جائے وقوعہ پر بیٹھ گیا اورپولیس کے آنے پر گرفتاری دے دی۔ابتدائی تفتیش میں ملزم عامر نے بتایا کہ مقتول قمر انور نے 2019 میں اس کے بھائی کوقتل کیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نےقمر انور کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جس میں دیکھا

جا سکتا ہے ملزم نے کس بے دردی سےقتل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں