21

کورونا کیسز میں اضافہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں30اپریل تک توسیع کر دی گئی

کراچی(تازہ ترین ۔ 24 اپریل2021ء) کرونا کیسز میں حالیہ خطرناک اضافے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے ای)نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر سفری پابندیاں 30 اپریل تک نافذ العمل رہیں گی۔سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری نوٹیفکیشن این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس فہرست میں جنوبی افرہقپ برزایل، زمبابوے اوربھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔ سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کےاین او سی سے مشروط قرار دی گئی ہے۔ان ممالک میں موجود پاکستانی نائیکوپ، پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پر بھی پابندی برقرار ہے۔ سفری پابندیوں پر نظر ثانی 28 اپریل کو این سی او سی اجلاس میں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں