21

وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں کرونا وائرس کی شدت میں اضافے سےمتعلق این سی اوسی اجلاس

اسلام آباد تازہ ترین ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صحت اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی اجلاس جاری ہے ۔اجلاس بلانے کا مقصد ملک پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے اور کرونا وائرس میں مبتللا مرییضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ سے متعلق معلومات و آگاہی اور مستقبل میں کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی پالیسی تیار کرنا ہے ۔ اس اجلاس میں صحت سے متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام /وزرا شرکت کر رہے ہیں ۔ اجلاس میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث ہسپتالوں کی صورتحال پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے حاضرین سے کو بتایا کرونا کیسز میں اضافے کے باعث ہنگامی بنیادوں پرپاکستان کے دوست ملک چین سے سائینو فام نامی ویکسین کی تقریبا 5لاکھ خوراک آج پاکستان پہنچ رہی ہے۔ یہ ڈوز پاکستان فی الفور لانے کے لئے پاکستان فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین پہنچ گیا ہے ۔اچلاس میں یہ بات بھی زیر بحث وغور ہے کہ حالات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں سختی کا لائحہ عمل فریقین کی باہمی مشاورت سے عمل میں لایا جائے گا۔اور حالات خراب ہونے پر ہائی رسک شہروں میں لاک ڈائون پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں