33

پاکستان آنے والی پروازیں 5 سے 20 مئی تک کم کرنے کا فیصلہ

پرو زاوں سے متعلق مزید فیصلے پر نظرثانی 18 مئی کو ہوگی۔ این سی او سی نے ملک میں آکسیجن اور آکسیجن سلنڈر کی درآمد کی بھی منظوری دے دی

اسلام آباد(تازہ ترین 29 اپریل 2021ء) : نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر نے ملک میں آکسیجن اور آکسیجن سلنڈر کی درآمد کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر کی زیر صدارت این سی سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔این سی او سی نے 40 سے 49 سالہ شہریوں کی کورونا و یکسینیشن تین مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان آنے والی پروازیں 5 سے 20مئی تک کم کردی جائیں گی اور فیصلے پر نظرثانی 18 مئی کو ہوگی۔عالمی پروازیں کام کرنے سے متعلق تفصیلی احکامات سول ایوی ایشن اتھارٹی جاری کریں گی ۔اجلاس میں آکسیجن اورآکسیجن سلنڈر کی درآمد کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں