27

پاکستان پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرنے پر اہلیان بلدیہ ٹاؤن کا شکریہ، صد ر مملکت کو چاہئے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ بلاول بھٹو زردای

کراچی (تازہ ترین) 30اپریل 2021ء گزشتہ روز کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے ۔اپنی اس کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کو این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں تاریخی کامیابی ملی ہے ۔ جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہواکہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی ،جو کہ مضبوط اپوزیشن پارٹی ہے ،اس کے ساتھ ہیں ۔ اہل کراچی نے اپنے ووٹ کا صحیحی استعمال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کوعبرت ناک شکست دی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا مزید کہنا تھاکہ نالائق اور کٹھ پتلی حکومت کو اس الیکشن میں زبردست ناکامی کا سامنہ کرنا پڑا ہے جو اس کے لئے ایک صاف اور واضح پیغام ہے ۔ اب عوام سمجھ چکے ہیں وہ حکومت کی کار کر دگی سے مایوس ہیں اسی وجہ سے اہل بلدیہ نے اس سلیکٹڈ حکومت کو مستر د کر دیا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ہماری جیت پاکستان کی سیاست کے لئے نئے رخ کا ثبوت ہے ۔ اہل کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو سپورٹ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں