48

پنجاب بھر میں7 جون سے مرحلہ وارنجی وسرکاری سکول کھولنے کا فیصلہ

سکول کھلنے پر لاہور سمیت تمام اضلاع میں 50 فیصد حاضری پر عملدرآمد ہوگا، حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس

لاہور (تازہ ترین۔ 25 مئی2021ء)پنجاب  بھر میں 7 جون سے مرحلہ وارنجی وسرکاری سکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ سکول کھلنے پرلاہور سمیت تمام اضلاع میں 50 فیصد حاضری پر عملدرآمد ہوگا،حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب میں سات جون سے مرحلہ وارنجی وسرکاری سکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔20اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے بارے این سی اوسی اجلاس میں مشاورت ہوئی، تعلیمی ادارے کھلنے پرلاہور سمیت باقی ماندہ اضلاع میں 50 فیصد حاضری پر عملدرآمد کیا جائے گا۔حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں