31

پندرہ جون تک تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد (تازہ ترین ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں ۔ کرونا وائرس کی شدت میں اضافے اور کرونا کیسسز میں مسلسل اضافہ کے باعث خکومت پاکستان نے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اسی ضمن میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے باعث حکومت نے تمام تر امتحانات 15 جون تک ملتوی کر دیئے ہیں ۔مئی کے تیسرے ہفتے میں کرونا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔اس کے بعد پھر حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ جامعات میں داخلہ لینے والے طلبا ء و طالبات جنوری میں داخلہ لے سکیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں