18

ڈسکہ میں ضمنی انتخابات میں ناکامی کی وجوہا ت کیا تھیں ۔ روپورٹ وزیر اعظم کو پیش

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں ہونے والے گزشتہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی ہے ۔جس پر پی ٹی آئی کے پارٹی عہدیداران سخت پریشان ہیں ۔ پارٹی کی اس ناکامی پر وزیر اعظم نے نوٹس لیا تھا اور تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔ جس پر فیکٹ فائنڈنگ روپوٹ بنا کر وزیر اعظم کو پیش کی گئی ہے ۔اس روپورٹ کی تیاری کے لئے وزیر اعظم نے پارلیمانی لیڈر اعجاز چوہدری کو منتخب کیا تھا ۔ ان کے علاوہ دوسرے معاونین میں علی اسجد ملہی اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی ان کی ٹیم میں شامل تھے ۔ اعجاز چوہدری نے وزیر اعظم کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے صورتحال کا بخوبی جائزہ لیا اور 7 صفحات پر مشتمل اپنی تحقیقاتی روپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کر دی ہے ۔ جس میں ن لیگ کی جانب سے کئے گئے غیر قانونی اقدامات اور پارٹی معاملات کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی شکست کی وجوہات اور عوامل کا بھی اس تحقیقاتی روپورٹ میں تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔ ساتھ ساتھ اس فیکٹ فائنڈنگ روپورٹ میں الیکشن کمیشن کے دوران پولنگ حالات و واقعات ، کردار اور رویے سے متعلق بھی وزیر اعظم کو مفصلاً آگاہ کیا گیا ہے ۔میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں