27

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ،کون جیتے گا بازی ،فیصلہ اہل کراچی کے ہاتھوں میں

کراچی (تازہ ترین) اس وقت حلقہ این اے 249 میں الیکشن کمیشن کے زیر نگرانی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ الیکشن میں حصہ لینے والی سیساسی پارٹیاں سرگرم ہیں اور ہر کوئی اپنے حق میں بہتر نتائج کا خواہاں ہے ۔ مختلف پارٹی ممبران اپنے تحفظات کا اظہار بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔پی ایس پی کے عہدایدار انیس قائم خانی نے میڈیا سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی نے حلقے میں بہترین انتخابی مہم چلائی ہے ۔ اور انہیں اچھے نتائج کی امید ہے تاہم انہیں کچھ تحفظات ہیں وہ یہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی جو اس وقت سند ھ حکومت بھی لیڈ کر رہی ہے اس نے حکومتی سطح پر انتخابی مہم چلا رکھی ہے ۔ اس ضمن میں پولیس اہلکار ووٹرز کو زبردستی تیر کے نشان پر مہر لگانے پر مجبور کر رہے ہیں ۔ کیونکہ سندھ پولیس پیپلز پارٹی کی غلام بنی ہوئی ہے ۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کا کہنا ہے کہ این اے 249 سے جیت پی ٹی آئی ہی جیتے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس حلقے میں کافی زیادہ ۔مسائل ہیں جو حل کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں