18

کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ۔محکمہ صحت نے بروقت کار روائی کر کے مسافروں کو روک دیا ۔ کراچی

آج مورخہ 26 اپریل 2021ء تازہ ترین روپورٹ کے مطابق پاکستان کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی میں یہ واقع پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 22 مسافر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر محکمہ صحت کی ٹیم نے گرفتار کر لئے ۔ان مسافروں کو عین اس وقت گرفتار کیا گیا جب یہ جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے دبئی کے لئے سوار ہونے والے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ان مسافروں نے جعلی کرونا ٹیسٹ کے سرٹیفیکیٹ حاصل کئے ہوئے تھے اور یہ بیرون ملک جانے کی ناکام کوشش کر رہے تھے کہ دریں اثناء محکمہ صحت کی ٹیم نے مؤثر کار روائی کی اور جب ان کے دوبارہ ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں سے ذیادہ کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ان کا یہ اقدام ان کی اپنی جان سے دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ۔/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں