20

کرونا وائرس کی تیسری لہر کے شدید اورخطرناک وار جاری

ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 5ہزار 870 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 144 افراد کرونا وائرس کے باعث اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح انتہائی تشویناک ہے ۔کرونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث لاہور کےتمام بڑے ہسپتالوں کے آئی-سی -یو وارڈز 95فی صد تک اور سروسز ہسپتال کے وینٹی لیٹرزمکمل طور پر مریضوں سے بھر گئے ہیں اور ہسپتال میں تل دھرنے کو چگہ نہیں ہے۔ کرونا وائرس کے باعث اس سنگین صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسی مد میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب نے ہنگامی طور پر این-سی-سی برائے کرونا کا اجلاس آج طلب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں