35

کرونا کی شدت کم نہ ہو سکی ،24 گھنٹوں میں مزید 131 زندگیاں لے گیا

ملک پاکستان اس کرونا کی تیسری لہر کی شدت کا شکار ہے ۔ اس عالمی وباء نے جہاں ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے وہاں وطن عزیز بھی اس کے خطرناک بڑھتے ہوئے پھیلاؤ لپیٹ میں ہے ۔ ملک میں آج کی تازہ ترین روپورٹ کے مطابق کورونا سے مزید 131 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔اور5112 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار 99 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اس ساری صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کےتشویشناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہو چکی ہے ۔ جو کہ گزشتہ سال جون 2020ء کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں