45

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مایہ ناز آل راؤنڈر پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے باہر

کراچی (تازہ ترین 25 مئی بروز منگل )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر انور علی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں سے انور علی کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا،کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کو بقیہ میچز سے آؤٹ اور قرنطینہ کردیا گیا ہے۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں