28

این سی او سی کی ہدایات پر بینکوں کے اوقات تبدیل

بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک

اسلام آباد ( 29 اپریل 2021ء) : نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر بینکوں کے اوقات تبدیل کر دئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کےکورونا کا پھیلاؤ روکنے کے فیصلے کے تحت بینکوں کے اوقات کارتبدیل کیے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کےمطابق پیر سے جمعرات بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے جب کہ بینکوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔بینکوں کی پبلک ڈیلنگ جمعہ کے روز صبح 9 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی اور جمعے کو بینکوں کے دفتری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے اوقات کار پر عملدرآمد آج سے شروع ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں ہزاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس نے حکومتی تشویش بڑھا دی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب 151 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے مزید 5 ہزار 480 نئے کیسز سامنے آئےپاکستان میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہوگئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مارکیٹس کے اوقات بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔ اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کورونا کے مثبت کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کرنے کے لئے سب سختیاں ہوگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ چھ بجے کے بعد کسی کو بھی تجارتی مراکز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں این سی او سی کی طرز پر ایک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے جس میں عسکری اور سویلین قیادت شامل ہوگی۔کمیٹی روزانہ کورونا کیسز ور صورتحال پر جائزہ اجلاس کرے گی۔کمیٹی کے پاس ایس او پیز پر عمل در آمد کےلئے مکمل اختیارات ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں